زبردست سکیوریٹی پروگرام جو آپ کے فون اور پی سی میں ضرور ہونا چاہیے

Share:
زبردست سکیوریٹی پروگرام جو آپ کے فون اور پی سی میں
  ضرور ہونا چاہیے

میٹا ڈیفینڈر اپنے منفرد فیچرز کے حوالے سے قابلِ قدر جانی جاتی ہے
Opswat ایک معروف کمپیوٹر سکیوریٹی کمپنی ہے۔ ان کا آن لائن موجود وائرس اسکینر جو کہ پہلے ’’میٹا اسکینر‘‘ کے نام سے موجود ہوتا تھا اب ’’میٹا ڈیفینڈر‘‘ کہلاتا ہے۔ اس آن لائن اسکیننگ سروس پر 40 سے زائد اینٹی وائرس آپ کی فائلز کو بیک وقت اسکین کر کے رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ ویسے تو اس حوالے سے زیادہ تر لوگ ’’وائرس ٹوٹل‘‘ ویب سائٹ کو جانتے ہیں لیکن ’’میٹا ڈیفینڈر‘‘ اپنے منفرد فیچرز کے حوالے سے قابلِ قدر جانی جاتی ہے۔

وائرس ٹوٹل پر اگر آپ ایک ساتھ کئی فائلز اپ لوڈ کریں تو یہ تو پتا چل سکتا ہے کہ اُن میں سے کوئی وائرس زدہ تو نہیں لیکن یہ نہیں پتا چلتا کہ درجنوں فائلز میں سے دراصل وائرس زدہ فائل ہے کون سی۔ جبکہ میٹا ڈیفینڈر سروس پر ایک ایک فائل کو الگ الگ اسکین کر کے رپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ اس طرح اگر آپ سو فائلز کو زِپ کر کے ایک ساتھ اسکین کریں تب بھی جان سکتے ہیں کہ دراصل کون سی فائل وائرس زدہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ کمپنی اس حوالے سے انتہائی معتبر مانی جاتی ہے اور اب اس نے ایک اور بہترین پروگرام مفت جاری کیا ہے۔ یہ ایسا پروگرام ہے جو آپ کے پاس ضرور انسٹال ہونا چاہیے۔ اس پروگرام کا نام Opswat Metadefender Endpoint Management ہے۔ یہ پروگرام آپ کے سسٹم کو مکمل اسکین کر کے ہر حوالے سے خامیوں کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

 http://addslinkearn.com/C68ozUx

No comments